Geo News
Geo News

Time 23 ستمبر ، 2023
دنیا

پولیس نے نوجوان کی سوشل میڈیا پر لائیو آکر خودکشی کی کوشش ناکام بنادی

واقعہ دارالحکومت نئی دلی میں پیش آیا جہاں 28 سالہ نوجوان نے اپنی ازدواجی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا/ فائل فوٹو
واقعہ دارالحکومت نئی دلی میں پیش آیا جہاں 28 سالہ نوجوان نے اپنی ازدواجی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا/ فائل فوٹو

پولیس نے ازدواجی تنازع سے تنگ نوجوان کی انسٹاگرام لائیو پر خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دلی میں پیش آیا جہاں 28 سالہ  نوجوان نے اپنی ازدواجی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں نوجوان کے بھائی کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں اس نے اپنے بھائی کی انسٹاگرام پر لائیو آکر خودکشی کرنے کی کوشش کے بارے میں بتایا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں لیکن وہ گھر میں اکیلا رہتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی لوکیشن اور ٹیکنیکل تفصیلات  حاصل کرنے کے بعد  اہلکار نئی دلی  شاہدرہ کے علاقے میں فوری اس مقام پر پہنچے اور نوجوان کو خوکشی کرنے سے روکا۔