Time 24 ستمبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ سیمی فائنل میں کونسی 4 ٹیمیں پہنچیں گی؟ ہاشم آملہ نے پیشگوئی کر دی

ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے: سابق افریقی کرکٹر__فوٹو: فائل
ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے: سابق افریقی کرکٹر__فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کر دی۔

اس حوالے سے ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

ہاشم آملہ نے کہا کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا جب کہ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم 14 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے کہا تھا کہ  لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن 50 اوور کے فارمیٹ میں، وہ محض ایوریج ٹیم ہے، پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔

مزید خبریں :