Time 26 ستمبر ، 2023
پاکستان

ایچ ای سی نے سندھ بھر کی جامعات کو 4 ارب 39کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) نے سندھ بھر کی جامعات کو گرانٹ جاری کر دی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے مطابق سندھ بھر کی جامعات کو 4 ارب 39کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے ، گرانٹ مالی سال 23-24کے سیکنڈ کوارٹر کی مد میں جاری کی گئی۔

ایچ ای سی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کو 43کروڑ، جامعہ کراچی کو 51کروڑ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو 19کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

اس کے علاوہ ڈاؤ یونیورسٹی کو 89کروڑ،داؤد یونیورسٹی کو 27کروڑ جبکہ این ای ڈی کو 28 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ  جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے صوبے کی 9 سرکاری جامعات کی جانب سے گزشتہ آٹھ برسوں سے اپنی سینیٹ کا اجلاس نہ بلانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس جلد بلانے کی ہدایت کی تھی۔ 

انہوں نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کو  تمام سرکاری جامعات کے پنشن فنڈ قائم کرنے اور ریٹائرڈ ملازمین کی بروقت پنشن ادائیگی کیلئے آڈٹ کرنے کی ہدایت  بھی کی تھی۔

مزید خبریں :