پاکستان
16 جنوری ، 2012

بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی برفباری ، رابطہ سڑکیں بند

بالائی علاقوں میں تیسرے روز بھی برفباری ، رابطہ سڑکیں بند

اسلام آباد…گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب ، خیرپختوانخواہ ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی،مری سمیت گلیات میں ڈھائی فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی،برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیلم وادی اور لواری ٹاپ میں 4 فٹ، لسڈنہ 2 فٹ،کالام ایک فٹ، راولاکوٹ 7 انچ ، پارا چنار6 انچ اور اسکردو میں 2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قلات میں منفی 13، کوئٹہ منفی 4، مری منفی 5 اور گلگت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ راولاکوٹ میں 36، کوٹلی 35، مالم جبہ29، کالام 26، گڑھی دوپٹہ اور دیر 24، بالاکوٹ 23، پاراچنار ، گوجرانوالا اور سیدو شریف میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی اور مری میں 19 ، پتن اور کاکول میں 17، لوئر دیر16، اسلام آباد اور مظفر آباد 15، چترال 14، رسالپور 13، لاہور اور منگلا 12 اور منڈی بہاالدین میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :