پرینیتی، راگھو کی شادی میں ثانیہ مرزا نے کتنے لاکھ کا لہنگا پہنا؟

ثانیہ مرزا نے بہن انعم مرزا کے ساتھ پرینیتی اور راگھوکی شادی میں شرکت کی/ فوٹو سوشل میڈیا
 ثانیہ مرزا نے بہن انعم مرزا کے ساتھ پرینیتی اور راگھوکی شادی میں شرکت کی/ فوٹو سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا 24 ستمبر کو ادے پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس میں قریبی رشتے داروں  اور  ثانیہ مرزا سمیت بھارت کی کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر جہاں نئے نویلے جوڑے کی شادی  کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں وہیں شادی میں شریک ہونے والی  بھارت کی معروف شخصیات کی ڈریسنگ کے بھی چرچے ہیں۔

ان ہی مہمانوں میں سے ایک سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ہیں جن کی ڈریسنگ کے خوب چرچے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے بہن انعم مرزا کے ساتھ پرینیتی اور راگھوکی شادی میں شرکت کی۔

پرینیتی، راگھو کی شادی میں ثانیہ مرزا نے کتنے لاکھ کا لہنگا پہنا؟

 بھارتی میڈیا کے مطابق  پرینیتی کی بارات پر ثانیہ نے بھارتی ڈیزائنر مرونالینی راؤ کے ڈیزائن کردہ بیج رنگ کے خوبصورت لہنگے چولی کا انتخاب کیا، زردوزی کے کام سے تیار اس لہنگے کے ساتھ ثانیہ مرزا کی خوبصورت جیولری بھی ان کی ڈریسنگ کو چار چاند لگارہی تھی۔

ثانیہ نے انسٹاگرام پر خوبصورت لہنگے میں تیار تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بعض اوقات آپ کا پہناوا آپ کو شاہانہ انداز دیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں جہاں ثانیہ کے لہنگے کے چرچے ہیں وہیں اس کی قیمت کا بھی تذکرہ کیا جارہاہے۔

بھارتی میڈیا پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق ثانیہ کے لہنگے کی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 800بھارتی روپے(15 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ہے۔ 

مزید خبریں :