10 جنوری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ شہر میں علم دار رواڈ اور ایئر پورٹ روڈپرہونے والے 2دھماکوں میں20سے زائد افرادجاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے۔پہلے دھماکے کی اطلاع پرپہنچنے والی میڈیاٹیم دوسرے دھماکے کی زدمیں آگئی اور نجی ٹی وی کے کیمرا مین عمران شیخ جاں بحق ہوگئے جبکہ سیٹ لائٹ انجینئربھی زخمی ہو ئے۔واقعے میں جیو ٹی وی کی او بی وین بھی شدید متاثر ہو ئی اور اس کی ونڈ اسکرین مکمل طور پر ٹوٹ گئی اور اندر بیٹھے ایک کیمرہ مین بھی زخمی ہو گئے۔پہلا دھماکا کوئٹہ کی اہم اور مصروف شاہراہ علم دارروڈکے قریب رحمت اللہ چوک پرہواجس کی کوریج کے لئے جوں ہی میڈیاٹیم پہنچی دوسرا دھماکا ہو گیا اور میڈیا ٹیم دھماکے کی زدمیں آگئی۔واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکار امدادی کارکنان کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔اسپتال اور ریسکیو ذرائع نے20سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔