30 ستمبر ، 2023
سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنے 5 فیورٹ بولرز کے نام بتادیے۔
ڈیل اسٹین نے بھارت کے محمد سراج، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو دیکھنے کے قابل قرار دیا۔
ڈیل اسٹین نے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بھی فیورٹ بولر قرار دیا۔
ڈیل اسٹین نے کہا کہ شاہین آفریدی کی بو لنگ روہت شرما دھیان سے کھیلیں گے، مارک ووڈ، شاہین، ٹرینٹ بولٹ، محمد سراج اور ربادا ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔