کھیل
Time 01 اکتوبر ، 2023

پاکستان کیلئے شاہین، بابر اعظم سے زیادہ اہم ہیں: ہرشا بھوگلے

میرے خیال میں پاکستان کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہوگی کہ کیا پاکستان کے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرپائیں گے؟ کیا پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں اچھی گیند کرسکیں گے : بھارتی کمنٹیٹر کی گفتگو
میرے خیال میں پاکستان کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہوگی کہ کیا پاکستان کے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرپائیں گے؟ کیا پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں اچھی گیند کرسکیں گے : بھارتی کمنٹیٹر کی گفتگو 

بھارت کے مشہور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023 کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے لیے کپتان  بابر اعظم سے زیادہ اہم قرار دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی ایک طرٖح سے بابر اعظم سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ اگر شاہین ایشیا کپ  میں شروعات کے 10 اوورز میں وکٹیں نہ لیتے تو آپ دیکھ سکتے کہ پھر کیا ہوتا، اگر پاکستان کو پاور  پلے میں وکٹیں نہ ملیں تو ان کی بولنگ سائیڈ مختلف ہو جاتی ہے، پاکستان ٹیم کیلئے نسیم شاہ کی غیر موجودگی بھی ایک بہت بڑا خلا ہے‘۔

 ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسپنرز کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں پاکستان کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہوگی کہ کیا پاکستان کے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرپائیں گے؟ یا پھر  کیا پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں اچھی گیند کرسکیں گے؟

بھارتی کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ’ کرکٹر فخر زمان میں اگر چہ کچھ مسئلہ ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے پاس ایک بہترین اوپننگ کمبینشن ہے، امام الحق نے دیر سے ہی سہی لیکن اچھی کارکردگی دکھائی ہے لیکن جب ان کے پاس عبد اللہ شفیق جیسا کرکٹر موجود ہے تو وہ اسے کیوں نہیں کھلاتے؟ اگر مستقل طور پر عبداللہ شفیق اور امام الحق کو اوپننگ دی جائے تو بابر اعظم ایک مختلف کرکٹر بن کر سامنے آتے ہیں جس میں کوئی شک نہیں ہے۔‘

ہرشا بھوگلے نے اپنی گفتگو میں پاکستان کے مڈل آرڈرز بیٹرز کیلئےغیر یقینی جیسے الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد اور سعود شکیل اچھے کرکٹر ہیں لیکن کیا آپ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ان پر بھروسہ کر سکتے ہیں؟ ہم  دیکھنے کیلئے منتظر ہیں، اگر  وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔

بھارتی کمنٹیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اسکواڈ کیلئے  جن3اسپنرز کو منتخب کیا گیا ہے وہ  بیٹنگ بھی کرسکتے ہیں، شاداب ان میں ایک اچھے بیٹر ہیں،  نواز بیٹنگ کر سکتے ہیں ۔

مزید خبریں :