Time 01 اکتوبر ، 2023
کھیل

ایشون برسوں بعد بھی شاہد آفریدی کے 2 چھکے نہ بھول سکے

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف2014 میں 18 گیندوں پر 34 رنز کی متاثر کن اننگز کھیل کر بھارت سے جیتا ہوا میچ چھین لیا تھا اور فتح پاکستان کو دلائی تھی/فوٹوفائل
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف2014 میں 18 گیندوں پر 34 رنز کی متاثر کن اننگز کھیل کر بھارت سے جیتا ہوا میچ چھین لیا تھا اور فتح پاکستان کو دلائی تھی/فوٹوفائل

بھارت کے تجربہ کار  آف اسپنر  روی چندرن ایشون کئی سال گزر جانے کے باوجود بوم بوم شاہد آفریدی کے 2014 میں لگائے گئے دو چھکوں کو نہ بھول سکے۔

مارچ 2014 میں بنگلا دیش میں کھیلے گئے ایشیا کپ کےاہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی، سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے  اس میچ میں 18 گیندوں پر 34 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر  بھارت سے جیتا ہوا میچ چھین لیا تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ورلڈکپ کے دوران ٹوئٹر پر  روی چندرن ایشون نے دنیش کارتک سے گفتگو  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا تاہم تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ساول میر خان نامی صارف نے  ایشون کو شاہد آفریدی کے چھکے یاد دلائے اور لکھا کہ شاہد آفریدی کو وہ دو چھکے آج بھی یاد ہیں۔

جس پر  ردعمل دیتے ہوئے ایشون نے لکھا کہ وہ واقعی اچھے شاٹس تھے، شاہد آفریدی واقعی بہترین بال اسٹرائیکر تھے جن سےمتاثر ہوا تھا۔

مزید خبریں :