01 اکتوبر ، 2023
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کی پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پی ایم ڈی سی کے کہنے پر رواں سال حافظ قرآن طلبا و طالبات کو اب اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔
پی ایم ڈی سی نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ کی جانب سے جاری فیصلے کے بعد کیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق نئی پالیسی پر عمل درآمد رواں سال داخلوں پر ہو گا۔
اس سے قبل حافظ قرآن امیدوار کو 20 نمبر اضافی دیے جاتے تھے جو ایف ایس سی کے نمبروں میں شامل ہوتے تھے۔