Time 03 اکتوبر ، 2023
کاروبار

عالمی بینک نے غربت مٹانے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ ناکافی قرار دیدیا

گزشتہ 20 برس سے پاکستان میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، 20 سال قبل غربت کم تھی اس لیے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانا ہوگا: عالمی بینک/ فائل فوٹو
گزشتہ 20 برس سے پاکستان میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، 20 سال قبل غربت کم تھی اس لیے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانا ہوگا: عالمی بینک/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی بینک نے غربت مٹانے کیلئے  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ ناکافی قرار دے دیا۔

عالمی بینک نے پاکستان میں غربت کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ 20 برس سے پاکستان میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، 20 سال قبل غربت کم تھی اس لیے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانا ہوگا۔

عالمی بینک کے مطابق آئندہ مالی سال غربت 39.4 فیصد سےکم ہوکر 35 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہےکہ رائزٹوپروگرام کے تحت 35کروڑ ڈالربورڈ کی منظوری سے جلد ملیں گے اور رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 1.7فیصد تک رہ سکتی ہے۔

عالمی بینک نے گاڑیوں کی خریداری، اخراجات میں کمی، تنخواہ اور  پینشن اسٹرکچر اصلاحات پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں :