Geo News
Geo News

کاروبار
11 جنوری ، 2013

ملتان میں 19 روز سے سی این جی دستیاب نہیں

ملتان میں 19 روز سے سی این جی دستیاب نہیں

ملتان… ملتان میں 19 روز سے سی این جی تو دستیاب ہے ہی نہیں ۔ لیکن اب پٹرول بھی نایاب ہو گیا ہے ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قلت ہے ۔ ملتان کے بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول نہیں اور جہاں ہے وہاں صارفین کو ان کی طلب سے کم پٹرول دیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو سو روپے کا پٹرول جب کہ گاڑی والوں کو پٹرول نہیں دیا جارہا۔اور جن پمپس پر گاڑی والوں کو پٹرول مل رہا ہے وہاں لمبی قطاریں ہیں۔

مزید خبریں :