Time 04 اکتوبر ، 2023
دنیا

سعودی وزارت صحت نے نیپا وائرس سے بچاؤ کا ضابطہ کار جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سعودی وزارت صحت نے مملکت کے اسپتالوں اور  مراکز صحت میں نیپا وائرس سے بچنے کے لیے ضابطہ کار  جاری کردیا۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق نیپا وائرس کے مریضوں کے علاج کا ضابطہ کار  بھی جاری کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور  پر یہ ضابطے جاری کیے جارہے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ابھی تک سعودی عرب میں نیپا وائرس کے مریضوں کا انکشاف نہیں ہوا اور نہ ہی بھارت سے آئےکسی شخص میں نیپا وائرس کی کوئی اطلاع ملی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق نیپا وائرس انتہائی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہےکہ بھارت میں نیپا وائرس کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں، یہ کیس جنوبی ریاست کیرالہ میں سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں مہلک وبائی وائرس نیپا سے اب تک متعدد افراد ہلاک جب کہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

کیرالا میں نیپا وائرس کی وجہ سے نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے،گزشتہ دنوں اسکولوں اور دفاترکو بند بھی کیا جاچکا ہے۔

نیپا وائرس کیا ہے؟

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس جانوروں سے لگنے والا ایک وائرس ہے، یہ  وائرس مضر صحت کھانوں اور  متاثرہ شخص سے بھی لگتا ہے،کبھی کبھار  نیپا وائرس میں مبتلا شخص میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم کبھی کبھار  متاثرہ  شخص کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، یہ وائرس دماغ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

علامات ظاہر ہونےکا دورانیہ

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس سے متاثرہ شخص میں 4 سے 14 روز میں علامات ظاہر ہوتی ہیں جب کہ بعض کیسز میں یہ علامات 45 روز میں بھی رپورٹ ہوئی ہیں، یہ وائرس دماغ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

مزید خبریں :