05 اکتوبر ، 2023
قومی کرکٹر محمد عامر نے ورلڈکپ ٹیم میں آل راؤنڈر عماد وسیم اور سرفراز احمد کو شامل نہ کیے جانے پر شکوہ کردیا۔
محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم جیو کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران دونوں کرکٹرز نے ورلڈکپ اسکواڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، بھارت میں عماد وسیم اچھا آپشن ہوسکتا تھا، شاداب کو عماد کے ساتھ نہیں ملایاجاسکتا، دوسری جانب محمد حارث اس وقت کھیلےگا جب رضوان نہیں کھیلےگا۔
عامر نے مزید کہا کہ بولر وکٹ کو دیکھ کر بال کرتا ہے، مجھے ریٹائرمنٹ پرکوئی افسوس نہیں۔
اس موقع پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو چاہیے وہ کپتانی میں غلطی نہ کریں، پاکستانی اسکواڈ سےمتعلق کچھ مطمئن ہوں لیکن پھر بھی یہی کہوں گا کہ کئی ایسےکھلاڑی ہیں جنہیں ٹیم میں ہوناچاہیےتھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں زیادہ رنز ہوں گے،کوئی میچ ایسا بھی ہوگا جس میں400 رنزبھی ہوسکتے ہیں۔