05 اکتوبر ، 2023
آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل تمام کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کی ایک کانفرنس ہوئی جس میں صحافیوں نے سوالات پوچھے۔
اسی دوران ایک صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما نے گالی دے دی۔
صحافی نے پوچھا کہ پچھلے ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو جس طرح کامیاب قرار دیا گیا کہ میچ پہلے ٹائی ہوا پھر سپر اوور ہوا اور پھر ٹائی ہوگیا، تو اس پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جاسکتا تھا، آپ اس پر کیا کہیں گے؟
صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان روہت شرما غصے میں آ گئے، سوال پوچھنے والے کو گالی دے دی اور بولے کیا سوال ہے یار، میں کیا جواب دوں اس کا؟
روہت شرما کے انداز پر وہاں موجود لوگ اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ہنس پڑے۔
اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر جو بابر اعظم کے ساتھ بیٹھے تھے، انہوں نے سوالیہ انداز میں بابر کو دیکھا اور روہت کی بات کا مطلب دریافت کیا جس پر بابر اعظم نے ترجمہ کرکے روہت کی کہی گئی بات جوز بٹلر کو بتائی۔
پریس کانفرنس میں بیشتر سوال بابراعظم اور روہت شرما سے کیے گئے۔
اس کانفرنس کے ایک موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان سوتے ہوئے نظر آئے جس کی بعدازاں انہوں نے تردید کی اور کہا کیمرے کا اینگل ایسا تھا کہ لگا میں سورہا ہوں۔