05 اکتوبر ، 2023
ٍبدھ کے روز بھارت میں ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کرکٹ ٹیموں کے کپتان کی ایک کانفرنس ہوئی جس میں صحافیوں نے ان سے چند سوالات کیے۔
اس کانفرنس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی جس میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما سوتے ہوئے نظر آئے، تصویر سامنے آتے ہی صارفین نے اس پر کئی میمز بنائے۔
کچھ لوگوں نے ٹیمبا باووما کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ ورلڈکپ جیسے اہم ٹورنامنٹ کی اس کانفرنس میں، جسے دنیا بھر کے لوگ دیکھ رہے ہیں، کوئی کیسے سوسکتا ہے۔
لیکن اب افریقا کے کپتان نے خود اس تصویر پر ردعمل دیا اور تصویر کو ہی جھوٹا قرار دے دیا۔
ٹیمبا باووما نے ایک ٹوئٹ کا جواب دیا اور لکھا 'میں اس تصویر کا قصوروار کمیرے کے اینگل کو ٹہراؤں گا، میں سو نہیں رہا تھا'۔
افریقی کپتان کے اس مؤقف کو متعدد صارفین نے ماننے سے انکار کردیا۔
آئیے کچھ تبصرے ملاحظہ کرتے ہیں:
خیال رہے کہ کرکٹ کا عالمی میلہ 4 برس کے بعد آج سے بھارت میں سجے گا، دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔
اس ورل کپ کا افتتاحی میچ آج (جمعرات کو) پچھلے میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ کل بروز جمعہ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔