Time 05 اکتوبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ : نریندر مودی اسٹیڈیم کی کرسیوں پر بھی گندگی کے ڈھیر، فینز پھٹ پڑے

آئی سی سی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے رکھی گئیں کرسیوں پر گندگی کے ڈھیر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نا اہلی کا پول کھول دیا۔

 ورلڈکپ 2023 کا آغاز ہوگیا اور افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

حیدرآباد دکن کے بعد احمدآباد کے اسٹیڈیم میں بھی اسٹینڈز میں گندگی کا راج دکھائی دیا، دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی کرسیوں پر گندگی کے ڈھیر نے میچ دیکھنے آئے شائقین کو پریشان کر دیا۔

اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے شائقین نے کرسیوں پر گندگی کے ڈھیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شکایت کی کہ ہزاروں روپے کا ٹکٹ خرید کر ان گندی کرسیوں پر بیٹھنا پڑتا ہے۔

سوشل میڈیا پر فینز نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں  ہونے والے  وارم اپ میچ میں بھی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے موجود سیٹوں پر جمی گندگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :