Time 06 اکتوبر ، 2023
پاکستان

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا وژن دیں گے: مریم نواز

اب مینار پاکستان پر پاکستان کو معاشی آزادی دلانے کا ایک اور تاریخی عہد کریں گے: چیف آرگنائزر (ن) لیگ/ فائل فوٹو
اب مینار پاکستان پر پاکستان کو معاشی آزادی دلانے کا ایک اور تاریخی عہد کریں گے: چیف آرگنائزر (ن) لیگ/ فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا وژن دیں گے۔

لاہور میں ہونے والے اقلیتی ونگ اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو غیر مسلم پاکستانی مینارپاکستان پرنواز شریف کے ساتھ روشن پاکستان کی تعمیرکا اعادہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب مینار پاکستان پر پاکستان کو معاشی آزادی دلانے کا ایک اور تاریخی عہد کریں گے۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ میں ملوث تمام عناصر کو سزا ملنی چاہیے، مسیحی برادری کو جس طرح گھروں سے باہر رہنا پڑا وہ ہم سب کیلئے انتہائی قابل افسوس اور باعث شرم ہے۔

ادھر شہباز شریف نے لاہور اورپنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 3 سابق ارکان صوبائی اسمبلی (ن) لیگ میں شامل ہوگئے ہیں، سابق ایم پی اے میاں انتصاربھٹی،میاں حسن بھٹی اور نگہت انتصار اب نواز شریف کا استقبال کریں گے۔

مزید خبریں :