ویڈیو: کورولوش عثمان کے اداکار کو ایک نظر دیکھنے کراچی والوں کا سیلاب امڈ آیا

دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے تُرک اداکار براق اوزچیویت  کا کراچی کے نجی شاپنگ مال میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ 

سوشل میڈیا کے  مختلف پلیٹ فارمز پر براق اوزچیویت کی شاپنگ سینٹر میں آمد کی ویڈیوز  وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکار کیلئے کراچی  والوں کا والہانہ استقبال دیکھا جاسکتا ہے جبکہ  اداکار کی جانب سے بھی عوام کی  والہانہ محبت پر  ہاتھ ہلا کر  ان کا شکریہ ادا کرتے دیکھا گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل براق اوزچیویت نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ اداکار کراچی میں نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان آ چکے ہیں۔

مزید خبریں :