09 اکتوبر ، 2023
ٹک ٹاک کو روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر نوجوانوں میں یہ ایپ بہت زیادہ مقبول ہے۔
مگر حیران کن طور پر ٹک ٹاک کے بیشتر صارفین اس کے چند ایسے فیچرز سے واقف ہی نہیں جو اس ایپ میں چھپے ہوئے ہیں۔
جی ہاں واقعی ٹک ٹاک کی چند ٹِرکس ایسی ہیں جو اس ایپ کا استعمال بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ طویل ٹک ٹاک ویڈیوز کو تیزی سے دیکھنے کا آسان طریقہ بھی ایپ میں چھپا ہوا ہے؟
آپ کسی ویڈیو کو معمول کی رفتار سے دوگنا تیزی سے دیکھ سکتے ہیں، بس اپنی انگلی کو فون کی اسکرین کے بائیں جانب دبا کر رکھیں۔
تیز کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ویڈیوز کی رفتار کو سست بھی کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے ایک انگلی کو اسکرین پر کسی بھی جگہ دبا کر رکھیں جس سے پوپ اپ مینیو سامنے آئے گا، جس کے اوپر پلے بیک اسپیڈ آپشنز موجود ہوں گے، جس سے آپ ویڈیو کو معمول سے 50 فیصد کم اسپیڈ سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ ٹک ٹاک ویڈیو پر لائیکس، کمنٹس، فیورٹس اور دیگر بٹن دیکھنا پسند نہیں کرتے تو انہیں ہٹانا ممکن ہے۔
اسکرین کو دبا کر رکھنے پر ایک مینیو نظر آئے گا جس میں سے کلیئر موڈ کا انتخاب کریں، جس کے بعد ویڈیوز پر کوئی بٹن نظر نہیں آئے گا۔
اگر آپ ٹک ٹاک ویڈیوز کو دیگر ایپس میں کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسا بھی ممکن ہے۔
ویڈیو پر اسکرین کو دبا کر رکھیں تو پوپ اپ مینیو نظر آئے گا جس میں سے پکچر ان پکچر موڈ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد ٹک ٹاک سے باہر نکلنے پر بھی ویڈیو بیک گراؤنڈ میں اسکرین کے اوپر چلتی رہے گی، بلکہ خود بخود ویڈیوز بھی تبدیل ہوتی رہیں گی۔
اس فیچر سے ویڈیوز خود بخود بدلتی رہیں گے اور آپ کو اسکرین کو چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کسی بھی ٹک ٹاک ویڈیو کو اوپن کرکے اسکرین کو دبا کر رکھنے کے بعد نظر آنے والے پوپ اپ مینیو میں سے آٹو اسکرول کے آپشن کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد ٹک ٹاک ایپ خود ویڈیوز کو اسکرول کرتی رہے گی۔
ٹک ٹاک اوپن کرکے اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور وہاں پہلے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی اور پھر ایکٹیویٹی سینٹر میں جائیں۔
وہاں آپ کو واچ ہسٹری کا آپشن نظر آئے گا جس میں یہ دیکھنا ممکن ہوگا کہ ماضی میں آپ کونسی ویڈیوز دیکھ چکے ہیں یا ان ویڈیوز کو دیکھنا بھی ممکن ہے جن پر کبھی کمنٹ کیا ہو۔