دنیا
Time 10 اکتوبر ، 2023

غزہ پر اسرائیلی حملے: برطانیہ میں فلسطینی مشن کے سربراہ کے 7 رشتے دار بھی شہید

اس حملے میں ان کی کزن، اس کا شوہر، ساس ، دو بچے اور دو مزید عزیز جاں بحق ہوئے: حسام زملوٹ__فوٹو: فائل
اس حملے میں ان کی کزن، اس کا شوہر، ساس ، دو بچے اور دو مزید عزیز جاں بحق ہوئے: حسام زملوٹ__فوٹو: فائل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں برطانیہ میں فلسطینی مشن کے سربراہ حسام زملوٹ کے 7 رشتے دار بھی شہید ہوگئے۔ 

برطانوی ٹی وی سے بات کرتےہوئے فلسطینی مشن کے سربراہ نے کہا کہ جس عمارت کونشانہ بنایا گیا وہ زمین بوس ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں ان کی کزن، اس کا شوہر، ساس ، دو بچے اور دو مزید عزیز جاں بحق ہوئے۔

حسام نے بتایا کہ ان کی کزن اور ان کے گھرانے کا تعلق ہرگز حماس سے نہیں تھا۔


مزید خبریں :