Time 10 اکتوبر ، 2023
کھیل

پاکستانی صحافیوں کو ویزے میں تاخیر ، بھارتی صحافی اپنی ہی پالیسیز پر پھٹ پڑے

صحافی کیوں سیاسی دنگل کاشکارہوں ، ہمیں اچھے میزبانوں والا رویہ اپناناچاہیے : سینیئربھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی/فوٹوفائل
صحافی کیوں سیاسی دنگل کاشکارہوں ، ہمیں اچھے میزبانوں والا رویہ اپناناچاہیے : سینیئربھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی/فوٹوفائل 

آئی سی سی ورلڈکپ  2023 کے دوران  پاکستانی صحافیوں کے ویزے میں تاخیرپربھارتی صحافی بھی بول پڑے۔

سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزانہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں ورلڈکپ کھیل رہا ہے تو اس کے صحافیوں کو ویزا دینےسے انکار نہیں کیاجاسکتا۔

 راج دیپ سردیسائی نے کہا کہ صحافی کیوں سیاسی دنگل کاشکار ہوں ؟ ہمیں اچھے میزبانوں  والا رویہ اپناناچاہیے۔

بھارتی صحافی نے پاکستان سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ   میں مستقبل میں اسلام آبادسے بھی ایسی ہی توقع رکھوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے پاکستانیوں کو کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا تھا،  ذکا اشرف نے اس معاملے پر پاکستانی ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنےکی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں :