12 جنوری ، 2013
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ میں دہشت گردی اورفرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل وغارتگری کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے لوگ جنازے اٹھا اٹھا کرتھک گئے ہیں اوران میں عدم تحفظ کااحساس شدید تر ہوتا جارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے بم دھماکوں کے شہدا کے لواحقین اورتمام سوگواروں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا ہے اورحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں عوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔انہوں نے ہزارہ کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔