12 جنوری ، 2013
لندن …این جی ٹی…برطانوی کاؤٹنی ڈیون کے علاقےTorquayسے تعلق رکھنے والی بلی کو دنیا کی سب سے بلند آواز بلی قرار دے کر اسکا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ مرلن (Merlin) نامی اس 12 سالہ بلی کی خرخراہٹ گنیزانتظامیہ نے پیمائشی اسکیل پر 100 ڈیسی بیل (Decibel) ریکارڈ کی ہے جبکہ عام طور پر گھر میں اس بلی کی خرخراہٹ 100 سے 105 ڈیسی بیل تک بھی جانچی گئی ہے، جوناصرف ہینڈ ڈرل اور ٹیوب ٹرین کی آواز سے زیادہ ہے بلکہ کم و بیش ایک شیر کی زور دار دھاڑ کے برابرہے۔ مرلن نامی اس بلی کا نام دنیا کی سب سے بلند آواز /خرخراہٹ نکالنے والی بلی کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے اور بلی اور اسکے مالکان کو باقاعدہ اعزازی سند سے بھی نواز دیا گیا ہے۔