انڈسٹری میں تمام اداکار ذہنی مسائل کا شکار ہیں: فہد مصطفیٰ

اگر مشورہ لینا ہے تو اپنے گھر میں کسی سے لیں : اداکار فہد مصطفیٰ / فائل فوٹو
اگر مشورہ لینا ہے تو اپنے گھر میں کسی سے لیں : اداکار فہد مصطفیٰ / فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں تمام اداکار ذہنی مسائل سے دوچار ہیں۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے دلچسپ اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

دوران گفتگو اداکار سے ریلیشن ایڈوائس کے بارے میں پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں ایسا کوئی نہیں ہے جس سے آپ مشورہ لے سکیں کیونکہ انڈسٹری میں سب ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ایسا ہے لوگ ہمیں حتیٰ کہ ہماری ڈریسنگ، آواز کو  دیکھ کر بھی تبصرے کرتے ہیں، اس لیے ہم سے کسی نے کیامشورے لینے ہیں اگر مشورہ لینا ہے تو اپنے گھر میں کسی سے لیں۔

مزید خبریں :