سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ میں استقبال

سعودی ائیر لائن کی پرواز  لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے4750 کلومیٹر سے زائد کا سفر کرکے  جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی/ فائل فوٹو
سعودی ائیر لائن کی پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے4750 کلومیٹر سے زائد کا سفر کرکے جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی/ فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے رفقا کے ہمراہ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 116 سے جدہ کا سفر کیا۔

پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی، سعودی ائیر لائن کی پرواز 4750 کلومیٹر سے زائد کا سفر 5 گھنٹے 27 منٹ میں طے کرکے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی۔

سعودی ائیر لائن نے اس پرواز کیلئے محض تین سال پرانا بوئنگ 787 ڈریم لائنر جدید طیارہ استعمال کیا، جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب روانگی کیلئے نوازشریف لندن کی ایون فیلڈ رہائش گاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا تھا۔

نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :