Time 12 اکتوبر ، 2023
دنیا

حماس کے غیرمتوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیرت زدہ کردیا تھا: امریکی انٹیلی جنس

امریکی انٹیلی جنس کی اس تازہ رپورٹ پر وائٹ ہاؤس نے ابھی تبصرہ نہیں کیا ہے: امریکی میڈیا— فوٹو: فائل
امریکی انٹیلی جنس کی اس تازہ رپورٹ پر وائٹ ہاؤس نے ابھی تبصرہ نہیں کیا ہے: امریکی میڈیا— فوٹو: فائل

امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر حماس کے غیر متوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیرت زدہ کردیا تھا۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے حملوں میں ایران ملوث ہوسکتا ہے۔ 

امریکی اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کی اس تازہ رپورٹ پر وائٹ ہاؤس نے ابھی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی کہہ چکے تھے کہ اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں دیکھے، حماس کا حملہ سعودی اسرائیل تعلقات میں خلل ڈالنے کیلئے ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت 5 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ کی بمباری کے بعد اسرائیل نے غزہ میں زمینی آپریشن کی دھمکی دیتے ہوئے 3 لاکھ ریزرو فوجی بھی غزہ کی سرحد پر بھیج دیے جبکہ اسلحے سے بھرا ہوا امریکی طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا۔

اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کی کارروائیوں کے دوران گزشتہ 5 روزمیں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی بمباری کا جواب دیتے ہوئےحماس نے بھی تل ابیب، عسقلان، اشدود اور سیدروت پر راکٹ برسا دیے۔

مزید خبریں :