12 اکتوبر ، 2023
غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین بھی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں گھرپر بمباری کی گئی جس کے سبب7 لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ پناہ گزیں کیمپ میں عمارت تباہ ہونے سے مزید 7 لاشیں برآمد ہوئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد1100 سے بڑھ گئی اور اسپتالوں میں طبی سامان بھی کم پڑنے لگا ہے جب کہ پورے غزہ کی بجلی بند کیے جانے سے 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو دشواری کاسامانا ہے اور غذائی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ایران کے صدرابراہیم رئیسی نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں نے اتفاق کیا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔