Time 12 اکتوبر ، 2023
دنیا

حماس حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں مگر شدت کا اندازہ نہیں تھا: اسرائیلی فوج

حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کی انٹیلی اطلاعات کسی ممکنہ حملے کا خطرہ نہیں تھیں: ترجمان اسرائیلی فوج/ فائل فوٹو
حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کی انٹیلی اطلاعات کسی ممکنہ حملے کا خطرہ نہیں تھیں: ترجمان اسرائیلی فوج/ فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہےکہ اسے حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کا علم تھا مگر اس کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نےایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کو حماس کے حملے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوچکی تھیں اور حملے سے چند گھنٹے پہلے یہ ظاہر ہورہا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حماس کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاعات تھیں مگر ہمیں حملے کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔

فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات کسی ممکنہ حملے کا خطرہ نہیں تھیں تاہم اسرائیلی فوج اس معاملے کو لے کر تحقیقات کررہی ہے۔


مزید خبریں :