24 فروری ، 2012
ماسکو …روس کے وزیراعظم ولادی میر پیوٹن نے کہاہے کہ بیرونی طاقتیں روس کی اندرونی صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خطرہ موجود ہے کہ بیرونی قوتیں صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے۔ دو مرتبہ صدر رہنے والے 59 سالہ پیوٹن تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے خلاف ہونے والے شدید مظاہروں کے باوجود پیوٹن کی جیت یقینی سمجھی جا رہی ہے۔