Time 13 اکتوبر ، 2023
دنیا

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی

فوٹو: الجزیرہ
فوٹو: الجزیرہ

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 2 سو سے بھی زائد ہو گئی۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچاہے۔

اسرائیلی بربریت میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی۔

 2 لاکھ 20 ہزار فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور جبکہ ایک لاکھ فلسطینی اپنے عزیزوں اور گرجا گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے۔

غزہ میں اسپتالوں میں زخمیوں کیلئے بستر اور دوائیں کم پڑگئیں، بجلی بند ہونے سے وینٹی لیٹرز چلانا چیلنج بن گیا۔

بی بی سی کی ٹیم غزہ کے اسپتال پہنچی تو صحافیوں کو اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے اپنے ہی زخمی دوست اوراہل محلہ جا بجا نظر آئے، رپورٹر نے ایسے دلخراش اور بے بسی کے مناظر دیکھے کہ خود اس کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ صدمے سے سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ پرگزشتہ 6 روز میں 6 ہزار بم گرا نے اور 4 ہزار ٹن بارود برسانے کا اعتراف کرلیاہے۔

اسرائیلی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں 4 سو سے زیادہ بچوں اور ڈھائی سو خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 سو سے زائد ہوگئی ہے۔

اسرائیل نے امدادی کارکنوں کو بھی نہ بخشا، پچاس سے زائد طبی عملے کے ارکان کو بھی شہید کردیا گیا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے شام پر حملے کرکے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر بمباری کے بعد رن ویز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :