Time 13 اکتوبر ، 2023
دنیا

ہیومن رائٹس واچ کی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فاسفورس بم استعمال کرنے کی تصدیق

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ اور اسرائیل لبنان سرحد پر دیہی علاقوں میں فاسفورس بم استعمال کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے: ہیومن رائٹس واچ— فوٹو: رائٹرز
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ اور اسرائیل لبنان سرحد پر دیہی علاقوں میں فاسفورس بم استعمال کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے: ہیومن رائٹس واچ— فوٹو: رائٹرز

ہیومن رائٹس واچ نے  اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنانی سرحد پر حملوں کیلئے ممنوعہ سفید فاسفورس بم استعمال کیے جانے کی تصدیق کردی۔

ہیومن رائٹس واچ نے  کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان اور غزہ پر حملوں کیلئے ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ بڑے پیمانے پر عام لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ہیومن رائٹس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ اور اسرائیل لبنان سرحد پر دیہی علاقوں میں ممنوعہ فاسفورس بموں کے استعمال کی تصدیق ہو گئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے ہیومن رائٹس واچ کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ تاحال ان کے علم میں نہیں ہے کہ غزہ پر حملوں کے دوران فاسفورس بم استعمال کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقوں پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیے جا رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے الکرامہ میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیے گئے۔

یاد رے کہ ممنوعہ وائٹ فاسفورس سے زمین پر وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے، انسانی جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں تک کو جلا دیتا ہے۔

مزید خبریں :