13 اکتوبر ، 2023
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو انتہائی اسمارٹ قرار دے دیا ہے۔
ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر دفاع کو احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بظاہر اوسان خطا تھے اور وہ کہہ رہے تھے کہ انہیں امید ہے کہ حزب اللہ شمال سے حملہ نہیں کرے گی مگر اسی سمت سے اسرائیل پرحملہ ہوا۔
ٹرمپ نے الزام لگایا کہ حماس کے ان حملوں کے پیچھے ممکنہ طورپر ایران ہے۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جو کچھ اسرائیل میں ہوا ہے وہ پہلے کسی نے دیکھا تک نہ تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات کبھی نہیں بھلا پائیں گے کہ 2020 میں نیتن یاہو نے ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کے معاملے پر انہیں مایوس کیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آخری وقت پر انہیں بتایا گیا کہ اسرائیل اس ڈرون حملے میں شریک نہیں ہوگا تاہم امریکا نے کارروائی جاری رکھی۔