Time 13 اکتوبر ، 2023
دنیا

اسرائیلی فوج کا غزہ کا وسطی علاقہ خالی کرنے کیلئے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم

اسرائیلی دھمکی کی زد میں تقریباً 11 لاکھ فلسطینی آتے ہیں جو غزہ کی نصف آبادی ہے: ترجمان اقوام متحدہ/ فائل فوٹو
اسرائیلی دھمکی کی زد میں تقریباً 11 لاکھ فلسطینی آتے ہیں جو غزہ کی نصف آبادی ہے: ترجمان اقوام متحدہ/ فائل فوٹو 

اسرائیلی فوج نے غزہ کا وسطی علاقہ خالی کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔

 برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ سے کہا گیا ہےکہ وادی غزہ سے تمام فلسطینیوں کو جنوبی حصوں میں منتقل کردیا جائے۔

 اسرائیل کی دھمکی سے متعلق  اقوام متحدہ کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکی کی زد میں تقریباً 11  لاکھ فلسطینی آتے ہیں جو غزہ کی نصف آبادی ہے، ایسی کوئی نقل مکانی، تباہ کن انسانی اثرات کے بغیر ممکن نہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق  بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 4 لاکھ 23  ہزار تک جا پہنچی ہے،  آج رات لاکھوں فلسطینیوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں، غزہ میں جنم لیتے انسانی المیے سے نمٹنے کےلیے 20 لاکھ فلسطینیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب حماس کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔

اسرائیل پرحملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :