Time 14 اکتوبر ، 2023
جرائم

ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر پورا تھانہ معطل

تھانے کے عملے پر ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لےکر چھوڑنے کا الزام ہے جس پر تمام اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
تھانے کے عملے پر ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لےکر چھوڑنے کا الزام ہے جس پر تمام اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

خوشاب میں ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر تھانہ نوشہرہ کے پورے عملے کو معطل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ نوشہرہ کا مکمل عملہ معطل کردیا گیا ہے جس میں ایس ایچ او، تفتیشی افسر، محرر اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تھانے کے عملے پر ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لےکر چھوڑنے کا الزام ہے جس پر تمام اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو رشوت لےکر چھوڑنے پر ایک شخص نے ڈی پی او کو اہلکاروں کےخلاف درخواست دی تھی جس پر ڈی پی او نے تحقیقات کی اور عملے کو معطل کردیا۔

مزید خبریں :