Time 15 اکتوبر ، 2023
پاکستان

خیبر پختونخوا میں مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت کیساتھ تیسری فہرست جاری

دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے__فوٹو: فائل
دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے__فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کر دی۔

سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق فہرست میں 128 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، ان دہشتگردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے جن کے سروں کی قیمتیں 3 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشتگرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کی فہرست میں شامل دہشتگرد عجب شاہ کے سر کی قیمت55 لاکھ روپے، حبیب اللّٰہ، شاکر اللّٰہ، سید الاکبر اور نور قیوم کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں جبکہ دہشتگرد کامران، عمر اور اسماعیل کے سروں کی قیمت بھی 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دہشتگرد کفایت اللّٰہ اور نذیر شاہ کے سر کی قیمت بالترتیب 55 لاکھ اور 53 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دہشتگرد کمانڈر مولوی نعمت اللّٰہ اور کامران کے سروں کی قیمت 40، 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :