ویڈیو: ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ہنگو میں تھانہ دو آبہ کی مسجد میں خودکش دھماکہ کرنے والے حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

ویڈیو میں خودکش حملہ آوروں کو موٹر سائیکل پر تھانے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہےکہ ہنگو دھماکوں میں دو حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ 5 افراد جاں بحق ہوئے اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او دوآبہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او ہنگو نثار احمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ دوآبہ میں خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر آئے تھے، حملہ آوروں کے پاس 12 سے 15 کلوبارودی مواد تھا، دہشتگردوں کی موٹرسائیکل میں بھی 12 کلو سے زائد بارودی مواد تھا، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جانی نقصان کم ہوا۔

مزید خبریں :