12 جنوری ، 2013
لیہ … لیہ میں شوگر مل کا بوائلر پھٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ملز ایریا کے علاقے میں ایک شوگر مل کے بوائلر کا پائپ پھٹ گیا جس سے موقع پر موجود 8 افراد جھلس گئے۔ 6 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور 2 زخمی جن کی حالت نازک ہے انہیں ملتان کے نشتر اسپتال بھیج دیاگیا ہے۔