دنیا
Time 17 اکتوبر ، 2023

ویڈیو: بیٹے کی لاش پر آنسو بہانے والی فلسطینی ماں نے گود میں موجود ننھی پری کو بھی کھودیا

جب ماں کو اندازہ ہوا کہ بچی بھی شہید ہو چکی ہے تو وہ صدمے سے نڈھال ہو گئی، ماں کی زبان سے ایک ہی بات جاری تھی ’میری بچی کو اٹھاؤ‘__فوٹو: اسکرین گریب
جب ماں کو اندازہ ہوا کہ بچی بھی شہید ہو چکی ہے تو وہ صدمے سے نڈھال ہو گئی، ماں کی زبان سے ایک ہی بات جاری تھی ’میری بچی کو اٹھاؤ‘__فوٹو: اسکرین گریب

غزہ میں اسرائیلی حملوں کو ایک ہفتے سے زائد ہوچکا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر آئے روز فلسطینی شہریوں کی دل دہلا دینے والی سیکڑوں ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس میں کوئی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے تو کوئی اپنے پیاروں کو خود سے بچھڑتا دیکھ کر بے بسی کی تصویر بنا کھڑا ہے۔

اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے اسرائیلی جارحیت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، اس ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو اشکبار کردیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایک ماں نے بمباری کے نتیجے میں اپنے دونوں بچوں کو کھو دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماں کے سامنے اسپتال میں اس کے بڑے بیٹے کی لاش رکھی تھی، غم سے نڈھال ماں نے اسی دوران اپنی چھوٹی بیٹی کو زندہ سمجھ کر دودھ پلانا چاہا اور اسی غرض سے وہ آگے بڑھی تاہم اس کی چھوٹی بیٹی بھی شہید ہو چکی تھی۔

جب ماں کو اندازہ ہوا کہ بچی بھی شہید ہو چکی ہے تو وہ صدمے سے نڈھال ہو گئی، ماں کی زبان سے ایک ہی بات جاری تھی ’میری بچی کو اٹھاؤ‘۔


مزید خبریں :