17 اکتوبر ، 2023
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی لڑکی کے علاج کی ویڈیو جاری کردی۔
حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی فوجی و پولیس اہلکاروں سمیت 1200 سے زائد مارے گئے تھے اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ حماس نے 100 سے زائد اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بناکر غزہ لے آئے تھے۔
حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں اور اب تک ہزاروں ٹن بارود محصور غزہ پر گراچکا ہے۔
اسرائیلی بمباری میں ایک ہزار فلسطینی بچوں سمیت 2900 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
اب حماس نے اپنی قید میں موجود اسرائیلی لڑکی کے علاج کی ویڈیو جاری کی ہے۔
ویڈیو میں شوہم سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ میا شیم نے بتایا کہ میں خیریت سے ہوں اور میرا بازو زخمی تھا جس کی سرجری کردی گئی ہے۔
قیدی لڑکی نے بتایاکہ مجھے اچھے حالات میں رکھا گیا ہے، کھانا، پانی، اور دیگر ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔