غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ: بھارتی اداکار مظالم پر خاموش رہنے والوں پر بھڑک گئے

اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہا کیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں: بھارتی اداکار__فوٹو: فائل
اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہا کیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں: بھارتی اداکار__فوٹو: فائل

بھارت کے معروف فلمی ناقد و اداکار کمار راشد خان المعروف کے آر کے نے بھی فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز  بلند کی اور سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔

بالی وڈ کی فلموں پر تنقیدی تبصرے کرنے والے کے آر کے نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا اور لکھا ' اسرائیل کے حملے میں 500 فلسطینی شہید ہوئے، اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہا کیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں'۔

بھارتی ناقد نے کہا 'آج کی جدید دنیا میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے'۔

کمال راشد خان نے مزید لکھا کہ اس بات سے قطع نظر کہ کوئی کس مذہب کی پیروی کرنے والا ہے، سب انسان ہیں۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید جب کہ سیکڑوں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3500 ہوگئی ہے جب کہ اسرائیلی بربریت میں بچوں اور عورتوں سمیت اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے۔

غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں دو گھروں پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بمباری کی گئی، ایک واقعے میں 27 اور دوسرے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :