کھیل
Time 19 اکتوبر ، 2023

جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں وہی میچ میں کریں: بابر اعظم کا کھلاڑیوں کو پیغام

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے مقابلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کےکھلاڑیوں کےساتھ بات چیت کی۔

بابر اعظم نے کہا جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں،کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کپتان نے کھلاڑیوں کو دیے پیغام میں کہا کہ آپ لو گ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کےکھلاڑی آج چناسوامی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کل آسٹریلیا کےخلاف بنگلورو میں مدمقابل ہوگی۔


مزید خبریں :