19 اکتوبر ، 2023
بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی فلم یوٹی 69 کا ٹریلر آج ریلیز ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا کی ڈیبیو فلم یوٹی 69 کی کہانی ان کے 2021 کے دوران تقریباً 2 ماہ جیل میں گزارے گئے وقت کے اردگرد گھومتی ہے تاہم ریلیز کیے گئے ٹریلر میں ان کے پورنوگرافی کیس کے حوالے سے کوئی سین موجود نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راج کندرا نے اپنے فلم میں کام کرنے سے متعلق شلپا کے فوری ردعمل کا بتایا۔
راج کندرا نے بتایا کہ جب انہوں نے شلپا کو اپنے فلم میں کام کرنے سے متعلق بتانے کا سوچا تو شلپا ان سے چند قدم دور کھڑی تھیں کیوں کہ میں اس گفتگو کیلئے ان کے نزدیک نہیں جانا چاہتا تھا۔
راج کندرا کے مطابق میں نے شلپا کو بتایا کہ’ میرے پاس ایک اسکرپٹ ہے اور میں اس کیلئے ان کے جواب کا منتظر ہوں ، یہ کہتے ہی میں جیسے ہی مڑا میرے منہ پر ایک اڑتی ہوئی چپل آئی‘ ۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ وہ میرے فلم بنانے کے آئیڈیے کو رسکی لے رہی تھی یا پھر شلپا کو لگ رہا تھا کہ جس فلم کی میں بات کررہا ہوں وہ بنے ہی نہ، اس کے بعد میں نے فلم ڈائریکٹر کو شلپا کو سمجھانے کیلئے ان کے پاس بھیجا، انہوں نے جب سمجھایا تو شلپا نے اس چیز کوسمجھا کہ یہ فلم صرف ایک کیس پر مبنی نہیں ہے بلکہ ایک انسان کی کہانی ہے‘۔