15 مارچ ، 2022
بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور گزشتہ سال غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے معروف بزنس مین راج کندرا نے مبینہ طور پر سنیما گھر میں منفرد انٹری ماری۔
شوہر راج کندرا گزشتہ سال فحش فلموں کے کیس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے،تاہم گزشتہ روز مبینہ طور پر انہیں جوہو کے ایک مقامی سنیما گھر میں منہ چھپائے اور کالے رنگ کا چشمہ لگائے داخل ہوتے دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر وائرل بھیانی نامی ایک تصدیق شدہ پیج نے گزشتہ روز ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ایک شخص کو سپر ہیرو جیسے کالے رنگ کی جیکٹ اور اسی جیکٹ سے منہ کو ڈھانپے ہوئے سنیما میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ 'راج کندرہ کیا انٹری ماری ہے'۔
تاہم دوسری جانب کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی کے یہ واقعی راج کندہ ہیں لیکن ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اپنے تبصرے کرنے سے پیچھے کہاں ہٹتے ہیں۔
صارفین نے راج کندر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کام ہی کیوں کرتے ہوکہ منہ چھپانا پڑ جائے۔
واضح رہے کہ راج کندرا کو گزشتہ برس غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں راج کندرا کو ممبئی کی مقامی عدالت نے 2 ماہ جیل میں رہنے کے بعد 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔