پاکستان
12 جنوری ، 2013

پاک سعودی بحریہ کی مشترکا دسویں بحری مشقیں نسیم البحرکا آغاز

پاک سعودی بحریہ کی مشترکا دسویں بحری مشقیں نسیم البحرکا آغاز

کراچی…پاکستان نیوی اور سعودی شاہی بحریہ کی مشترکا مشقیں نسیم البحر کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت کی بحری تیاریوں پر کوئی تشویش نہیں ، پاکستان کی بحری سرحدوں پر کسی بھی چھیڑ چھاڑ کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جناح نیول بیس اورماڑہ سے طارق ابوالحسن کی رپورٹپاک بحریہ اور سعودی شاہی بحریہ کی دسویں مشترکا مشقیں بحر عرب میں بلوچستان کے ساحلوں کے قریب جاری ہیں۔ مشقوں کیلئے شاہی بحریہ کیسیکڑوں اہلکاروں کے علاوہ فریگیٹ اور تباہ کن جنگی جہاز پاکستان پہنچے ہیں۔ جناح نیول بیس اورماڑا پہنچنے پر پاکستان میں سعودی سفیر عبدالعزیز ابراھیم الغدیر اور پاکستانی حکام نے سعودی بحریہ کو خوش آمدید کہا ۔ 22 جنوری تک جاری رہنے والی مشقوں نسیم البحر میں پاک بحریہ کے جنگی جہازوں ، آبدوز اور نیول ایوی ایشن سمیت پاک فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے ۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ خطے کی سلامتی میں پاکستان اور سعودی عرب کا کردار بہت اہم ہے ۔میڈیا سے گفتگو میں کشمیر پر لائن اف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزیوں کے سوال پر وائس ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں پر کسی بھی چھیڑ چھاڑ کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بحر ہند اور علاقہ کی سیاسی و جغرافیائی صورتحال میں پاکستان اور سعودی بحری افواج کی مشترکا مشقوں کے دور رس اثرات ہوں گے ۔پی ٹی سی ۔ان مشقوں کے ذریعہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج اپنی جنگی صلاحتوں کو بہتر بنارہی ہیں۔ وہیں ان مشقوں نے دنیا بھر کو یہ بھی پیغام دیا ہے کہ دوونوں برادر ملک بحیرہ عرب کے گہرے پانیوں میں ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیا رہیں۔

مزید خبریں :