Time 20 اکتوبر ، 2023
کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہاردک پانڈیا کی انجری پر بیان جاری کردیا

گزشتہ روز ہاردک پانڈیا کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
گزشتہ روز ہاردک پانڈیا کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے  آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی  انجری  پر بیان جاری کردیا۔

بی سی سی آئی  کے مطابق ہاردک پانڈیاکو بائیں ٹخنے کی انجری کا سامنا ہے جس کیلئے ان کےاسکینز ہو چکے ہیں  اور انہیں آرام کا مشورہ دیاگیاہے۔

ہاردک پانڈیا 20 اکتوبر کو بھارتی ٹیم کے ساتھ دھرم شالانہیں جائیں گے  تاہم وہ لکھنؤ میں  بھارت کو انگلینڈ کے خلاف  میچ کے لیے جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہاردک پانڈیا کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔

پونے میں کھیلے گئے میچ کے نویں اوور میں پانڈیا نے بنگلادیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران درد کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے تھے جس کے بعد انہیں اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا تھا۔


مزید خبریں :