Time 21 اکتوبر ، 2023
پاکستان

عون چوہدری کی نواز سے ملاقات، استحکام پاکستان پارٹی نے تحریری وضاحت طلب کر لی

عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے: پارٹی ترجمان— فوٹو: اسکرین گریب
عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے: پارٹی ترجمان— فوٹو: اسکرین گریب

استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ائیرپورٹ پر ہونے والی ملاقات پر عون چوہدری سے وضاحت طلب کرلی۔

استحکام پاکستان پارٹی  نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان کے مطابق عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کر لی اور کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے لاہور ائیرپورٹ پر استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما عون چوہدری نے ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :