Time 24 اکتوبر ، 2023
جرائم

جامعہ کراچی کے باتھ روم سے طالب علم کی لاش بر آمد

ایچ ای جے ہاسٹل میں رہائش پذیر ایم فل کا طالب علم صبح نہانے گیا تھا، شام تک واش روم نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو طالب علم کو مردہ پایا گیا/فوٹوفائل
 ایچ ای جے ہاسٹل میں رہائش پذیر ایم فل کا طالب علم صبح نہانے گیا تھا، شام تک واش روم نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو طالب علم کو مردہ پایا گیا/فوٹوفائل

جامعہ کراچی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ایم فل کا طالب علم نہاتے ہوئے گرنےاور پھر  سر پر چوٹ لگنے سے انتقال کرگیا۔

گزشتہ روز جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ہاسٹل میں رہائش پذیر ایم فل کا طالب علم صبح نہانے گیا تھا، شام تک واش روم نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو طالب علم کو مردہ پایا گیا۔

طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے شام 7 سے 8 بجےکےدرمیان طالب علم کی  لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، بظاہر دیکھنے سے لاش پر نشانا ت نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں طالب علم مختار کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالب علم نہاتے ہوئے باتھ روم میں گرگیا،گرنے سے مختار کو سر پر چوٹ آئی جو موت کا سبب بنی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختار کو بروقت طبی امداد ملتی تو بچایا جاسکتا تھا ان کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ہیں، موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔

مزید برآں طالب علم کے اہل خانہ لاش کو اسپتال سے آبائی گاؤں سوات کے لیے لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :