Time 24 اکتوبر ، 2023
دنیا

اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ پر زمینی حملہ ملتوی کرنے کا ارادہ کرنے لگا

اگر حماس بڑی تجاویز دیتا ہے تو اسرائیل اس پر بات کرنے کو تیار ہے، اسرائیلی حکام کی امریکی ویب سائٹ سے گفتگو— فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل
اگر حماس بڑی تجاویز دیتا ہے تو اسرائیل اس پر بات کرنے کو تیار ہے، اسرائیلی حکام کی امریکی ویب سائٹ سے گفتگو— فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

امریکی ویب سائٹ  نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ پر زمینی چڑھائی کو ملتوی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسرائیلی حکام کا امریکی ویب سائٹ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسرائیل اس بات پر رضامند ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں زمینی آپریشن کچھ روز کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔

حکام نے بتایاکہ اسرائیل اور امریکی صدر بائیڈن انتظامیہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتے ہیں، اگر حماس بڑی تجاویز دیتا ہے تو اسرائیل اس پر بات کرنے کو تیار ہے۔

اسرائیل نے مصر سے بھی کہا ہے کہ حماس قیدیوں کا تبادلہ چاہتا ہے تو اسے تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے مختلف علاقوں میں حملے کرکے اسرائیلی فوجیوں اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 1400 سے زائد کو ہلاک کیا تھا اور 200 سے زیادہ اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔

حماس نے اب تک 4 خواتین قیدیوں کو رہا کیا ہے جن میں 2 معمر خواتین ہیں۔

مزید خبریں :