ویڈیو: لائیو شو میں قومی کرکٹرز کو بیٹنگ پر ٹپس دینے والے معروف یوٹیوبر پر سخت تنقید

پاکستان کے معروف یوٹیوبر و ٹک ٹاکر معاذ صفدر کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر  پاکستانی شائقین کرکٹ انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سلسلے میں ہونے والے ایک شو میں معاذ صفدر  سمیت دیگر ٹک ٹاکرز نے شرکت کی، دوران شو کرکٹ پر تجزیہ بھی کیا گیا جب کہ ویڈیو میں معاذ صفدر  نے بلا اٹھا کر شاٹس کھیلنے کا طریقہ بھی بتایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معاذ پاکستانی بلے بازوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ کس طرح ایل بی ڈبلیو ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔

معاذ صفدر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے یوٹیوبر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

کرکٹ ان بلڈ نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے یوٹیوبر کی یہ ویڈیو شیئر کی اور طنزیہ لہجے میں لکھا 'بریکنگ نیوز، محمد رضوان نے ٹک ٹاکر معاذ صفدر سے بیٹنگ کے لیے مشورہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے'۔

اس کے علاوہ بھی صارفین نے معاذ پر تنقید کی اور ان کے اس عمل کو ناگوار ٹھہرایا۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب


مزید خبریں :